نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ کے دوسرے روز نیشنل اسٹیٹمنٹ دیں گے، سائیڈ لائینز پر متعدد ملاقاتیں بھی کریں گے

106
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ کے دوسرے روز نیشنل اسٹیٹمنٹ دیں گے، سائیڈ لائینز پر متعدد ملاقاتیں بھی کریں گے

دوبئی۔2دسمبر (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ 28ویں کانفرنس آف پارٹیز کے اعلی سطحی اجلاس کے دوسرے روز ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں نیشنل اسٹیٹمنٹ دیں گے۔ وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق نگران وزیراعظم آج (ہفتہ کو)اعلی سطحی امپلیمینٹیشن رائونڈ ٹیبل میں بھی شرکت کریں گے۔

مزید برآں وزیراعظم کاپ 28 کی سائیڈ لائینز پر سری لنکا اور مالدیپ کے صدور اور شام کے وزیر اعظم سے بھی ملاقات کریں گے۔ نگران وزیراعظم بل اینڈ میلنڈا گیٹس فائونڈیشن کے کو- چیئر بل گیٹس سے بھی ملاقات کریں گے۔ انوار الحق کاکڑ پاکستان پویلین میں ہونے والی ایک تقریب میں شریک ہوں گے اور تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔