پشاور۔ 04 جنوری (اے پی پی):مردان کے علاقہ گڑھی کپورہ میں گھر میں گیس لیکج کے باعث لگنے والی آگ کے نتیجے میں میاں بیوی اور بچوں سمیت 6 افراد جھلسں کرشدید زخمی ہوگئے ۔
ترجمان ریسکیو 1122مردان کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیومیڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے ایم ایم سی جنرل ہسپتال پشاور منتقل کر دیا ہے ۔
ابتدائی پورٹ کے مطابق کمرے میں رات بھر گیس لیکج کے بعد ماچس کی تیلی جلانے سے آگ بھڑک اٹھی۔ زخمیوں میں 34 سالہ خاتون خانہ ، 10 سالہ حسنین، 8 سالہ آیان، 7 سالہ ملالہ اور 2 سالہ زونیشہ شامل ہیں۔