نیشنل انٹر سکول گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل (کل) کھیلے جائیں گے

64
Netball Championship
Netball Championship

اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سےجاری نیشنل انٹر سکول گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل مقابلے کل (اتوار کو )کھیلے جائیں گے۔

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر مختلف تعلیمی اداروں کی ٹیمیں حصہ لے رہے ہیں۔ چیمپئن شپ میں تین مختلف ایج کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں گرلز انڈر 15، گرلز انڈر 17 اور گرلز انڈر19 شامل ہیں۔ چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے 22 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔