پشاور۔ 15 اپریل (اے پی پی):وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طور و اور سیکرٹری خوراک ظریف المعانی سے مشاورت کے بعد صوبے میں روٹی کی قیمت میں پانچ روپے کمی کرنے کا اعلان کردیا ۔
حکومت کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے اور 200 گرام روٹی کی قیمت 30 روپے ہوگی ۔ وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں عوامی حکومت ہے ، عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اس قسم کےاقدامات اٹھاتے رہیں گے۔
خیبر پختونخوا کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے مزید انقلابی اور عوام دوست اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔ ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ روٹی کی قیمت میں پانچ روپے کی کمی کا اعلامیہ جاری کردیاگیا ہے