- Advertisement -
کوالالمپور ۔ 13 مئی (اے پی پی) ملائیشیا کی معیشت کی ترقی مسلسل سست روی کاشکار ہے۔ رواں سال کی پہلی سہ ماہی جنوری تا مارچ کے عرصہ میں ملائیشین معیشت کی ترقی کی رفتار 4.2فیصد رہی۔ بلوم برگ کے جائزہ کے مطابق ملائیشیا کی معیشت 2009ءکے بعد سے مسلسل سست روی کاشکارہے اور رواں سال بھی اس رفتار میں کوئی خاطر خواہ تیزی نہیں آئی تاہم معیشت میں وسعت آرہی ہے ۔ سال 2009ءکی تیسری سہ ماہی میں ملائیشیا کی معیشت نے ایک فیصد تک کمی آنا ظاہر کی جبکہ 2015ءکے آخری سہ ماہی میں ملائیشیا کی شرح نمو (جی ڈی پی) نے 4.5فیصد ترقی کی ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=4765
- Advertisement -