کوئٹہ، بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ملک سیفٹی ٹیم کا سیٹلائٹ ٹاؤن کی ملک شاپس کا معائنہ،قوانین کی خلاف ورزی پر 3 شاپس پر جرمانے عائد
کوئٹہ۔ 02 ستمبر (اے پی پی):کوئٹہ میں شہریوں کی شکایات پر بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ملک سیفٹی ٹیم کا سیٹلائٹ ٹاؤن کی ملک شاپس کا معائنہ،قوانین کی خلاف ورزی پر 3 شاپس پر جرمانے عائد اور 3 کو اصلاحی نوٹسز جاری کردیے۔
جرمانہ کردہ شاپس کے دودھ کے سیمپلز موقعے پر ہی ٹیسٹ کرنے پر پانی کی وافر مقدار پائی گئی جس پر ان کو جرمانے عائد کیے گئے ،تاہم 2 دکانوں کو معمولی نقائص پر اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔