5اگست2019کو مظلوم کشمیریوں کے حقوق غصب کرنے کی کوشش کی گئی،احسن بختاوری

99
Ahsan Zafar Bakhtavari
Ahsan Zafar Bakhtavari

اسلام آباد۔5اگست (اے پی پی):اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن بختاوری نے کہا ہے کہ 5 اگست مقبوضہ کشمیر کی تاریخ میں کشمیریوں کے استحصال کاایک سیاہ باب ہے، اس دن مظلوم کشمیریوں کے حقوق غصب کرنے کی جابرانہ اور ظالمانہ کوشش کی گئی۔

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات بھارت کے منہ پر سیاہ دھبہ اور اس کے سیکولر ریاست اور انسانی حقوق کے واویلے پر طمانچہ ہیں،کشمیری کسی بھی صورت بھارت کے ان ظالمانہ اور غیر آئینی اقدامات کو تسلیم نہیں کرتے،بھارت نے گزشتہ 77سال سے کشمیری عوام پر بدترین ریاستی دہشت گردی اورظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے بعد بھارتی ظلم و ستم کا سلسلہ اور بھی دراز ہو گیا،اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم پر بھارت کا کڑا احتساب کرنا چاہیے،مسئلہ کشمیر کو حل کے بغیر خطے میں امن کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بھر کی بزنس کمیونٹی کشمیری بھائیوں کی آواز ہر فورم پربلند کرتی رہے گی،عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ بھارت پر دبائوڈال کر5اگست کے غیر آئینی،غیر قانونی اقدامات واپس لینے پر مجبور کرے۔