30.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومزرعی خبریں5 ارب روپے کی لاگت سے کاشتکاروں کو5 ہزار سپرسیڈرز فراہم کئے...

5 ارب روپے کی لاگت سے کاشتکاروں کو5 ہزار سپرسیڈرز فراہم کئے جا رہے ہیں،سیکرٹری زراعت

- Advertisement -

لاہور۔4نومبر (اے پی پی):سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا ہے کہ دھان کی کاشت کے علاقوں میں22 اینٹی سموگ سکواڈ کا قیا م عمل میں لایا گیا ہے جو نہ صرف کاشتکاروں کو فنی رہنمائی فراہم کر رہے ہیں بلکہ دھان کی باقیات کو آگ لگانے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لا رہے ہیں۔محکمہ زراعت پنجاب کے اینٹی سموگ سکواڈ24/7 متحرک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں اب تک1125 ایکڑ رقبہ پر دھان کی فصل کو آگ لگائی گئی ہے۔دھان کی باقیات کو آگ لگانے والوں کے خلاف123 ایف آئی آرز کا اندراج عمل میں لایا گیا ہے۔محکمہ زراعت پنجاب کے تحت سموگ رولز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 1 کروڑ 10لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

محکمہ زراعت پنجاب کی اینٹی سموگ سرگرمیوں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے۔محکمہ زراعت کے تحت گائوں کی سطح پر سموگ کمیٹیاں فعال ہیں۔ محکمہ زراعت کے تحت سموگ کے نقصانات بارے بھرپور آگاہی مہم جاری ہے۔

سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سموگ کنٹرول پروگرام کے تحت 5ارب روپے کی لاگت سے5 ہزار سپر سیڈرز 60 فیصد سبسڈی پر کاشتکاروں کو فراہم کئے جا رہے ہیں۔

دھان کی باقیات کو سائنسی بنیادوں پر کار آمد بنانے کیلئے سپرسیڈرز کے استعمال بارے کاشتکاروں کو رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ زراعت پنجاب کے تحت دھان کے کاشتکاروں کو رواں سال جولائی سے اب تک 3لاکھ50 ہزار وارننگ نوٹسز بھی ایشو کئے گئے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=521117

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں