24.3 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریں5 سال کے دوران وفاقی حکومت کی فنڈنگ سے 45 چھوٹے ڈیمز...

5 سال کے دوران وفاقی حکومت کی فنڈنگ سے 45 چھوٹے ڈیمز بنائے گئے ہیں ، وزارت آبی وسائل

- Advertisement -

اسلام آباد۔13اگست (اے پی پی):ملک کے مختلف حصوں میں 5 سال کے دوران وفاقی حکومت کی فنڈنگ سے 45 چھوٹے ڈیمز بنائے گئے ہیں جن میں 2 لاکھ 19ہزار 780 ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ، 2 لاکھ 45 ہزار 202 ایکڑ اراضی سیراب ہوگی۔ وزارت آبی وسائل کی جانب سے شاہدہ رحمانی کے سوال پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو تحریری طور پر بتایا گیا کہ چھوٹے ڈیموں کی تعمیر بنیادی طور پر صوبائی حکومتوں کا مینڈیٹ ہے تاہم قومی پانی پالیسی کے مطابق وفاقی حکومت ایسے منصوبوں کے لئے خاص طور پر پر پانی کی کمی والے علاقوں میں تکنیکی اور مالی مدد فراہم کرتی ہے۔ حکومت پاکستان نے قومی آبی وسائل کی ترقی کی حکمت عملی میں چھوٹے ڈیموں کو شامل کرنے کی مسلسل حمایت کی ہے، صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے فنڈنگ فراہم کی جاتی ہے۔

ان منصوبوں کے مقاصد میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کو بڑھانا، زمینی پانی کے ریچارج کو بہتر بنانا،دور دراز علاقوں میں گھریلو استعمال کے لیے پانی فراہم کرنا شامل ہے۔ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران وفاقی فنڈنگ سے پینتالیس (45) چھوٹے ڈیم کے منصوبے مکمل کیے گئے ہیں، جس سے تقریباً 219,780 ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش پیدا ہوئی اور 245,202 ایکڑ کاشت شدہ اراضی کو آبپاشی کے قابل بنایا گیا ہے۔

- Advertisement -

قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ موجودہ مالی سال میں وفاقی حکومت چار (4) چھوٹے ڈیم منصوبوں پر عملدرآمد کر رہی ہے جن کی کل تخمینہ لاگت 27.182 ارب روپے ہے۔ تکمیل کے بعد یہ منصوبے مجموعی طور پر تقریباً 1210,526 ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش میں اضافہ کریں گے اور 123,984 ایکڑ اضافی اراضی کو آبپاشی کے تحت لائیں گے۔قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ چھوٹے ڈیموں کی تعمیر میں تاخیر کی بنیادی وجوہات میں بجٹ کی کمی،اراضی کے حصول سے متعلق مسائل،سماجی اور سکیورٹی چیلنجز، پی سی ون میں ترمیم ،منصوبہ جاتی لاگت میں اضافہ اور موسمیاتی تبدیلی کے باعث غیر معمولی موسمی حالات اور سیلاب شامل ہے۔

قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ تاخیر کے تدارک کے لیے پی ایس ڈی پی کے تحت فنڈنگ کے لیے زیادہ اثر رکھنے والے منصوبوں کو ترجیح دینا،مانیٹرنگ اور کار کردگی کے جائزہ میکانزم کو مضبوط بنانا،اراضی کے حصول کو تیز کرنے اور انتظامی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے وفاقی اور صوبائی اداروں کے مابین ہم آہنگی کو بہتر بنایا جارہا ہے۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں