19.9 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
- Advertisement -

 

ایبٹ آباد۔ 17 اکتوبر (اے پی پی):ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو)ایبٹ آباد ارشد محمود نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ایبٹ آباد کے علاقوں منڈیاں، سپلائی اور کینٹ میں میگا مالز، فاسٹ فوڈ پوائنٹس اور جنرل سٹورز کا معائنہ کیا۔ انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء فراہم کریں اور ہوٹل مالکان کو حفظانِ صحت کے اصولوں کی پاسداری کا پابند بنایا۔انہوں نے عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے احکامات دیے۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لبنیٰ اقبال نے حویلیاں میں دودھ اور سبزی کی دکانوں کا معائنہ کیا، جہاں ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی پر دو دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔ انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ آئندہ قیمتوں کے تعین میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔دوسری جانب، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گلیات، شمیم اللہ نے نتھیاگلی، چھانگلہ گلی اور ایوبیہ میں دکانوں کا دورہ کیا۔ معائنے کے دوران کھلے پیٹرول کی غیر قانونی فروخت اور ریٹ لسٹ کی خلاف ورزیوں پر جرمانے عائد کیے گئے اور متعدد دکانوں کو سیل کیا گیا۔فوارہ چوک میں اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد، زرک یار خان تورو نے ماربل ورکس کی دکانوں کا معائنہ کیا اور دکانوں کے باہر ماربل کٹنگ کے عمل پر پابندی عائد کرتے ہوئے شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے دکانداروں کو ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشی کے خلاف کارروائیاں تیز کریں، تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے اور قیمتوں میں استحکام برقرار رہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=514176

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں