اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے قانونی امور بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کے حوالے سے وسیع اتفاق رائے موجود اور برقرار ہے۔ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کابینہ سے حتمی مسودے کی منظوری کے بعد بل ایوان میں پیش کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مسودے کے حوالے سے پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کی تجاویز پر غور کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ "پی ٹی آئی مفاد عامہ کی ترمیم کو بغیر کسی معقول وجہ کے روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ ایک ایسی ترمیم لائی جائے جو اتفاق رائے اور کثرتیت کے ذریعے قومی مفاد کو پورا کرے۔ اگرچہ ہمارے پاس تعداد ہے، ہم چاہتے ہیں کہ مسودے پر سب متفق ہوں۔