126
Chaudhry Shafi Hussain

لاہور۔10نومبر (اے پی پی):وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین سے انجمن تاجران ریلوے روڈ گجرات کے صدر انصر قذافی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کمیٹی روم میں ہونے والی ملاقات میں تاجروں کے مسائل پر بات چیت ہوئی،صوبائی وزیر نے تاجروں کے مسائل کے فوری حل کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں اور کہا کہ تاجر برادری کو قومی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے،تاجروں کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے سازگار ماحول پیدا کیا ہے ،

مہنگائی میں کمی اور حکومت کے فلاحی پروگراموں سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ اب کسی کو ترقی کی راہ میں رخنہ نہیں ڈالنے دیں گے، پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کرنے کیلئے مل کر آگے بڑھنا ہے۔ تاجر وفد میں انجمن تاجران کے سرپرست شکیل افضل بھٹی،جنرل سیکرٹری طارق محمود چیمہ،کوآرڈینیٹرعلی سہیل رضی اور دیگر شامل تھے۔