کھلی کچہری کا مقصد سفارشی کلچر کا خاتمہ اور انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے،ایس پی اقبال ٹائون بلال احمد

79
آئی جی پنجاب کی پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات، مسائل کے فوری ریلیف کےاحکامات جاری

لاہور۔13نومبر (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے حکم پر پولیس افسران کی جانب سے کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے ۔ ایس پی اقبال ٹائون بلال احمد نے اپنے دفتر مسلم ٹائون میں کھلی کچہری لگائی ۔کھلی کچہری میں اقبال ٹائون ڈویژن کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور سائلین شریک ہوئے ۔انہوں نے سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے،بلال احمد نے متعلقہ ایس ایچ اوز کو موصول شدہ درخواستوں پر کارروائی کی ہدایت کی ۔

انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد سفارشی کلچر کا خاتمہ اور انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔تھانوں میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی، عزت و احترام سے پیش آئیں۔