ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

61
weather

اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے چند میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ /دھند چھائےرہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا،پنجاب کے چند میدانی علاقے اور بالائی سندھ سموگ /دھند کی لپیٹ میں رہے۔

بدھ کو ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی09 ،سکردو منفی 06، استور، گوپس منفی 04،گلگت منفی 03، کالام منفی 02 اور قلات میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔