چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زمبابوے کے خلاف دوسرا ٹی 20 میچ اور سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

92
Chairman PCB Mohsin Naqvi
Chairman PCB Mohsin Naqvi

اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے زمبابوے کے خلاف دوسرا ٹی 20 میچ اور سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے سیریز اپنے نام کی۔منگل کو اپنے بیان میں انہوں نےکہا کہ سفیان مقیم نے شاندار بائولنگ کرکے فتح میں اہم کردار ادا کیا،

قومی ٹیم کے نئے کھلاڑیوں نے ون ڈے کے بعد ٹی 20 سیریز میں بھی بہترین کارکردگی دکھائی، ٹیم میں یونٹی نظر آئی اور کھلاڑیوں نے ٹیم ورک کے ذریعے جیت اپنے نام کی۔