اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک اسلام آباد کے صدر ڈاکٹر محمد افضل بابر نے ڈائریکٹر نیشنل کریکولم کونسل و چیئرمین پاکستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن ڈاکٹر شفقت علی جنجوعہ کو ریٹائرمنٹ پر ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔منگل کو ان کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد افضل بابر نے کہا کہ ڈاکٹر شفقت علی جنجوعہ نے تعلیم کیلئے گرانقدر خدمات پیش کیں۔
تقریب میں ڈاکٹر عبد الرؤف بھٹہ ، چوہدری محمد ارشد ، ندیم قادری مقبول حسین ڈار ، امتیاز علی خان ، محمود حسین رفیع ، شفیق احمد،مس نورین، محمد طاہر ربانی و دیگر نے بھی ڈاکٹر شفقت علی کو خراج تحسین پیش کیا ۔