لاہور۔8جنوری (اے پی پی):سی سی پی او لاہور بلال صدیق کیمانہ نے کہا ہے کہ پولیس خدمت مراکزپربہترین سروس ڈیلیوری یقینی بنائی جا رہی ہے، لاہورپولیس کے 20خدمت مراکزمیں شہریوں کو 14ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی جاری ہے۔بدھ کو جاری بیان میں سی سی پی او نے کہا کہ پولیس خدمت مراکز کمیونٹی پولیسنگ کی درخشاں مثال ہیں۔شہریوں کو خدمات کی فراہمی میں پولیس خدمت مراکز کا کردار انتہائی اہم ہے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال 14لاکھ41ہزارسے زائد شہریوں کو خدمت مراکز سے پولیسنگ سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ ایک لاکھ15ہزار سے زائد شہریوں نے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹس حاصل کئے۔
ایک لاکھ 92ہزار سے زائد شہریوں نے پولیس ویریفیکیشن کروائی۔653شہریوں نے کرائم رپورٹ،16ہزار سے زائدافراد نے دستاویزات کی گمشدگی کا اندراج کروایا۔13ہزار سے زائد شہریوں نے ایف آئی آر کی نقول حاصل کیں۔ اس دوران6لاکھ97ہزارسے زائد لرننگ لائسنس ایشو کئے گئے۔2لاکھ 42ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس ایشو کئے گئے اورایک لاکھ 29ہزار سے زائد لائسنس ری نیو کئے گئے۔6ہزار سے زائد شہریوں کو ڈوپلیکیٹ لائسنس جاری کئے گئے اور 23ہزار سے زائد انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گے۔2867 شہریوں نے کرایہ داری جبکہ469شہریوں نے وہیکلز ویریفیکیشن کروائی۔سی سی پی او لاہور نےکہا کہ روایتی تھانہ کلچر کا خاتمہ کر کے شہریوں کو ایک چھت تلے خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔