گوادر ایئرپورٹ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا ، عبدالعلیم خان

82
گوادر ایئرپورٹ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا ، عبدالعلیم خان

اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ گوادر ایئرپورٹ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں ایک سنگ میل ثابت ہو گا۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں عبدالعلیم خان نے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے فعال ہونے اور پہلی کمرشل پرواز لینڈ کرنے پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ پاک۔چین دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے، سی پیک کے تحت تعمیر کیا جانے والا پاکستان کا سب سے بڑا گوادر ایئرپورٹ ملکی ترقی خاص طور پر بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں پروازوں کا یہ سلسلہ آگے بڑھے گا، یہاں صرف نیشنل بلکہ انٹرنیشنل پروازیں لینڈ کریں گی، گوادر پورٹ پر تجارتی پروازوں سے سرمایہ کاری میں اضافہ اور ملکی معیشت میں بہتری آئے گی۔