91

نمائندہ۔ 11 فروری (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے سیالکوٹ بائی پاس چوک سے نندی پور پاور پلانٹ تک سیالکوٹ روڈ کا تفصیلی دورہ کیا۔ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ کی طرف سے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت گوجرانوالہ سیالکوٹ روڈ کو ماڈل روڈ ڈیکلیئر کیا گیا ہے جس کے تحت روڈ کے دونوں اطراف درختوں کو رنگ و روغن کیا گیا اور سنٹر میڈین کو ٹریفک سیفٹی ایس او پیز کے تحت کالے اور پیلے رنگ سے پینٹ کیا گیا ہے تاکہ شہری رات کے اوقات بلخصوص دھند کے موسم میں محفوظ سفر کرسکیں۔

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے سیالکوٹ روڈ کو ماڈل روڈ بنانے کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر صدر ناصر شہزاد ڈوگر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ اسے صاف ستھرا رکھنے میں تعاون کریں اور کوڑا کرکٹ روڈ پر پھینکنے سے اجتناب کریں۔ انہوں نے دورہ کے دوران گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران و عملہ کو صفائی ستھرائی کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر صدرکو سیالکوٹ بائپاس چوک سے تمام تجاوزات ختم کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔

ڈپٹی کمشنر نے تاجر برادری سے کہا ہے کہ وہ انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن سے تعاون کریں اور تجاوزات سے پاک شاہراہوں/بازاروں کے حکومتی پروگرام کو کامیاب بنانے میں ہمارا ساتھ دیں تاکہ شہر کو خوبصورت اور ٹریفک نظام کو موئثر بنایا جاسکے۔