اپر کوہستان۔ 16 فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر طارق علی خان کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو شیردل خان نے ایڈیشنل سب ڈویژنل فارسٹ آفیسر اور تحصیلدار ہربن بھاشا نے شتیال میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا۔
اس موقع پر مقامی افراد میں پودے تقسیم کئے گے اور اس بات پر زور دیا گیا کہ مقامی افراد زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر اپنے علاقے کو سرسبز اور ماحول کو بہتر بنائیں۔