جوہرآباد ۔21 فروری (اے پی پی):ڈسٹرکٹ سیکورٹی افیسر خوشاب پولیس انسپکٹر شاہ خالد کے چھوٹے بھائی فیسکو انسپکٹر شاہ فیصل میں ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گئے ، متوفی شاہ فیصل کا بیٹا کینسر کا مریض تھا اور وہ اسے شدید علالت کے باعث علاج کی غرض سے اسلام آباد لے کر گئے ہوئے تھے۔
گزشتہ روز وہ ہسپتال سے چیک اپ کے بعد دوائی لینے کیلئے جارہے تھے تو تیز رفتار گاڑی کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گئے ، مرحوم کی عمر35برس تھی۔ان کی تدفین آبائی قبرستان خوشاب میں کر دی گئی۔