26 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومتجارتی خبریںایل این جی کی درآمدات میں 6 فیصد کمی

ایل این جی کی درآمدات میں 6 فیصد کمی

- Advertisement -

اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد کی کمی آئی ہے۔ پاکستان ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ایل این جی کی درآمدات پر 2.45 ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 2.61 ارب ڈالر کے مقابلے میں 6 فیصد کم ہے۔

فروری میں ایل این جی کی درآمدات پر 254 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ سال فروری کے مقابلے میں 20 فیصد کم ہے ۔ گزشتہ سال فروری میں ایل این جی کی درآمدات پر 318 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔ جنوری کے مقابلے میں فروری میں ایل این جی کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 19 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

- Advertisement -

جنوری میں ایل این جی کی درآمدات کا حجم 313 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو فروری میں کم ہو کر 254 ملین ڈالر ہوگیا۔

واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات کا حجم 10.70 ارب ڈالر ریکارڈ کیاگیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 10.57 ارب ڈالر کے مقابلے میں 1.02 فیصد زیادہ ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575871

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں