30.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںپاکستان پرامن ملک ہے،اگر دشمن نے میلی آنکھ سے دیکھا تو مسلح...

پاکستان پرامن ملک ہے،اگر دشمن نے میلی آنکھ سے دیکھا تو مسلح افواج بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔وزیر خوراک نور محمد دمڑ

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 30 اپریل (اے پی پی):وزیر خوراک حاجی نور محمد خان دمڑ نے کہا ہے کہ مودی کی دھمکیاں قابل مذمت، پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کیا جاے گا،نریندر مودی کی جانب سے پہلگام حملے کا بیان نہ صرف اشتعال انگیز ہے بلکہ خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش ہے۔بدھ کو اپنے بیان میں وزیر خوراک حاجی نور محمد خان دمڑ نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے

مگر اگر دشمن نے میلی آنکھ سے دیکھا تو پاکستان کی مسلح افواج اور پوری قوم بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔انھوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا بروقت اجلاس اور جرأت مندانہ مؤقف پوری قوم کے جذبات کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ ہر پاکستانی اتحاد اور قومی حمیت کا مظاہرہ کرے اور کسی بھی قسم کے دباؤ یا سیاسی مصلحت کے بغیر ملکی سالمیت اور خودداری کے لیے کھل کرپاک فوج اور ریاست پاکستان کی حمایت میں میدان میں نکلے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590501

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں