27.1 C
Islamabad
اتوار, مئی 4, 2025
- Advertisement -

لورالائی ،عالمی یوم صحافت کے حوالے سے پریس کلب میں سیمینار

لورالائی ۔ 03 مئی (اے پی پی):پریس کلب لورالائی میں آزادی صحافت کے عالمی دن کے مناسبت سے سیمینار کاانعقادکیاگیا۔سیمینار میں پریس کلب کے ضلعی عہدیدران اور ممبران نے شرکت کی۔ پریس کلب لورالائی کے موجودہ مسائل اور صحافیوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ اس دوران پریس کلب کے صدر ایس ایم سلطان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے پوری دنیا میں 3 مئی کو ہر سال آزادی صحافت کا دن منایا جاتا ہے

- Advertisement -

جس کا مقصد صحافت کے بنیادی اصولوں کی موجودہ صورتحال پر اعتماد کا اظہار کرنا اور دنیا میں صحافت کی موجودہ صورتحال کی شکل کو پیش کرنا ہے۔ یہ دن پاکستان میں آزادی صحافت پر سوالیہ نشان ہے، پاکستان میں آمریت ہو یا جمہوریت ،آزادی صحافت ہر دور میں خواب ہی رہی ہے، گزشتہ 3 دہائیوں کے دوران صحافی 70 سے زائد دہشتگرد حملوں کی زد میں آئے جبکہ 170 کے قریب فرض کی ادائیگی کے دوران مختلف واقعات میں جان سے چلے گئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591922

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں