21 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںپاکستان جب بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہےبھارت سازشوں کے...

پاکستان جب بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہےبھارت سازشوں کے ذریعے اس کو روکنے کی کوشش کرتا ہے،گورنرسندھ کامران ٹیسوری

- Advertisement -

کراچی۔ 04 مئی (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ جب بھی پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے، بھارت اپنی سازشوں کے ذریعے اس کی ترقی کو روکنے کی کوشش کرتا ہے۔جاری اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے جناح یونیورسٹی برائے خواتین کے جلسہ اسناد سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔

گورنر سندھ نے کہا کہ بھارت نے اپنی تمام کوششوں میں ناکامی کے بعد پاکستان کا پانی بند کرنے جیسے اقدامات کیے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے جس کا دفاع اس کے عوام کی بے پناہ قوت اور عزم سے جڑا ہے اور کوئی بھی ملک ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

- Advertisement -

گورنر سندھ نے پاکستان کے قومی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے طالبات کے ہمراہ  "پاکستان زندہ باد، پاکستان پائندہ باد” کے فلگ شگاف نعرے بھی لگائے ۔اس سے قبل گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے جناح یونیورسٹی برائے خواتین کے 24 ویں جلسہ اسناد میں فارغ التحصیل طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی کامیابیوں کو سراہا۔گورنر سندھ نے کہا کہ وہ پاکستان کی نجی شعبہ کی پہلی خواتین یونیورسٹی میں موجود ہونا اپنے لیے اعزاز سمجھتے ہیں۔

انہوں نے طالبات کو تلقین کی کہ اپنی تعلیم کو صرف ڈگریوں تک محدود نہ رکھیں بلکہ ملکی خدمت میں استعمال کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ کے والدین نے آپ کا بھرپور ساتھ دیا، اب وقت ہے کہ آپ بھی ان کا ساتھ دیں اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔کامران خان ٹیسوری نے انجمن اسلامیہ کی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کے تحت قائم 17 تعلیمی ادارے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔

اپنے خطاب میں گورنر سندھ نے کہا کہ 77 سال بعد بھی ہمیں اپنی منزل کی تلاش ہے، لیکن اعلیٰ تعلیم یافتہ خواتین اس جستجو کو مکمل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔قائداعظم محمد علی جناحؒ کی تحریک میں فاطمہ جناحؒ کے کردار کا حوالہ دیتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ خواتین نے ماضی میں بھی قوم کے بڑے فیصلوں میں کردار ادا کیا اور آج بھی ان کی پاکستان کو شدید ضرورت ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592337

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں