31 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
- Advertisement -

کوئٹہ۔ 15 مئی (اے پی پی):میئر تربت بلخ شیر قاضی نے چیف آفیسر شعیب ناصر اور میونسپل کارپوریشن تربت کے کونسلرز کے ہمراہ آپسر شاہ آباد گرلز سکول کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سکول کی عمارت، کلاس رومز اور دیگر سہولیات کا معائنہ کیا اور سکول کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا۔سکول کی ہیڈ مسٹریس نے میئر تربت کو سکول میں درپیش سنگین مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ادارے کو اس وقت پانی، بجلی اور سولر سسٹم کی شدید قلت کا سامنا ہے جبکہ چند کلاس رومز کو مرمت کی بھی ضرورت ہے۔

میئر تربت بلخ شیر قاضی نے سکول انتظامیہ کے مسائل غور سے سننے کے بعد انہیں اپنی دستیاب وسائل کے مطابق حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو فوری طور پر سکول کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت جاری کی۔عوامی حلقوں نے میئر تربت کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ سکول کی بنیادی سہولیات جلد بحال کی جائیں گی تاکہ طالبات بہتر تعلیمی ماحول میں تعلیم حاصل کر سکیں۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597512

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں