6ستمبر1965 کو‏ ہماری بہادر افواج نے واضح پیغام دیا کہ وطن عزیز پر میلی نگاہ ڈالنے والوں کو منہ توڑجواب دیا جائے گا، ڈاکٹر شہباز گل

61

اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ 6ستمبر1965 ہماری بہادر افواج نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کرواضح پیغام دیا کہ وطن عزیز پر میلی نگاہ ڈالنے والوں کو منہ توڑجواب دیا جائے گا۔

پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ ‏ وطن کی حفاظت کے لیے ہمارے جری جوانوں کی شہادتوں کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ ‏وطن کی فضائیں شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہیں۔