اسلام آباد ۔ 06 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ آج سے 69 سال قبل جموں وکشمیر کے مسلمانوں نے جس طرح اپنی جان کی قربانیاں پیش کیں اُن کی تاریخ میںبہت کم مثال ملتی ہے۔ اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈوگرا راج نے ہندووں انتہا پسندجماعتوں سے مل کر جس طرح جموں کے مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلی اُس کے زخم آج بھی کشمیری اور پاکستانی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں ۔انہوںنے کہاکہ افسوس اس امر کا ہے کہ خون کا جو کھیل ہندوستان اورانتہا پسند ہندووں نے آج سے تقریبا 70 سال قبل شروع کیا وہ بغیرکسی رکاٹ کے آج بھی جاری ہے ۔