26 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریں6 جولائی سے 8 جولائی کے دوران موسلا دھار بارش کے باعث...

6 جولائی سے 8 جولائی کے دوران موسلا دھار بارش کے باعث برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔4جولائی (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے متنبہ کیا ہے کہ اتوار 6 جولائی سے منگل 8 جولائی کے دوران موسلا دھار/ شدید موسلا دھار بارش کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، بونیر، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، راولپنڈی، ڈی جی خان، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور بلوچستان کے مقامی /برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جمعہ کو جاری انتباہ میں عوام الناس کو احتیاط کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔

- Advertisement -

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں