55

تھرپارکر ۔ 29 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر تھرپارکر عبدالحلیم جاگیرانی نے کہا کہ پولیو ایک موذی مرض ہے، جو ہمارے بچوں کو معذور بنا دیتا ہے اس لیے پولیو خلاف چلنے والی مہم کے دوران کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار ڈی سی تھرپارکر نے تحصیل ننگرپارکر کی تعلقہ اسپتال سمیت دیگر گاؤں کے دورے کے دوران کیا، ڈپٹی کمشنر تھرپارکر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تھرپارکر ڈاکٹر لیکھراج سارنگانی کے ساتھ تعلقہ اسپتال ننگرپارکر ، گاؤں کاسبو اور دیگر گاؤں کا دورہ کرکے تھرپارکر میں پولیو مہم کے کام کا معائنہ کیا۔

ڈی سی تھرپارکر نے پولیو کے قطرے پلائے، فنگر مارکنگ، سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کا بھی جائزہ لیا ،پولیو مہم کے ورکرز سے ملاقات کرکے ان سے معلومات حاصل کی، ڈپٹی کمشنر تھرپارکر نے محکمہ صحت، روينيو کے عملداروں کو کہا کہ پولیو کے قطرے پلائے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے، ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلانا ہماری کامیابی ہے۔