45

اٹک۔ 03 جون (اے پی پی):ایڈیشنل اینڈ سیشن کورٹ اٹک نے طالب علم سے بدفعلی کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 14 سال قید اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنا دیں۔ ترجمان اٹک پولیس کے مطابق سال 2023 میں مدعی شفاقت علی ولد محمد رفاقت علی سکنہ کوٹ سنڈکی نے مقدمہ درج کروایا کہ ملزم محمد ساجد ولد علی بہادر سکنہ دھریک باہتر تحصیل فتح جنگ

میرے بیٹے جو کہ چھٹی کلاس کا طالب علم کے ساتھ زبردستی بدفعلی کی ہے جس کی تفتیش انسپکٹر محمد طفیل نے عمل میں لاتے ہوئے ملزم محمد ساجد کو گرفتار کر کے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کی جس پر معزز عدالت ایڈیشنل سیشن جج حسن ابدال زاہد محمود نے جرم ثابت ہونے پر مجرم محمد ساجد کو 14 سال قید اور2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔