وزیراعظم محمد شہباز شریف سےقومی اسمبلی میں اپوزیشن رکن اقبال آفریدی کی ملاقات

4

اسلام آباد۔26جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے قومی اسمبلی میں اپوزیشن رکن اقبال آفریدی نے ملاقات کی۔ جمعرات کو ایوان میں بجٹ کی منظوری کے موقع پر وزیر اعظم سے اقبال آفریدی نے ان کی نشست پر جا کر ملاقات کی۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اقبال آفریدی نے ایوان میں بجٹ پر بحث اور فنانس بل میں ترامیم پر بحث کے موقع پر سابق فاٹا اور پاٹا پر ٹیکس نافذ نہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔