بھکر ،تھانہ کلورکوٹ پولیس نے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا

25

بھکر۔ 01 جولائی (اے پی پی):بھکر تھانہ کلورکوٹ پولیس نے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ۔ ایس ڈی پی او کلورکوٹ ظفر اقبال کلیار کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کلورکوٹ

رانا محمد اشرف اور تفتیشی آفیسر رحمت اللہ خان سب انسپکٹر نے مقدمہ نمبر 371/25 جرم 302 کا مرکزی ملزم امام بخش ولد محمد عظیم کو جدید تکنیک اور پیشہ ورانہ مہارت سے گرفتار کر لیا ۔

پولیس ترجمان کے مطابق دوران انٹروگیشن ملزم نے قتل کی واردات کرنا تسلیم کی اور وقوعہ میں استعمال ہونے والا پسٹل 30 بور بھی برآمد کروا دیا ۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے،تھانہ کلو کوٹ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر دیاہے۔