غزہ جنگ بندی، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا مذاکراتی وفد قطر بھیجنے کا اعلان

32

رام اللہ ، تل ابیب ۔6جولائی (اے پی پی):اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے لیے ٹیم قطر بھجوائی جا رہی ہے۔خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ غزہ جنگ بندی تجاویز میں کچھ ’ناقابل قبول‘ تبدیلیاں چاہتی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر زور ڈالتے رہے ہیں جبکہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پیر کو امریکہ پہنچ رہے ہیں جہاں صدر ٹرمپ کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے پر مشاورت ہو گی۔