ملتان۔ 07 جولائی (اے پی پی):ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)ریجن میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی اپ گریڈیشن کے باعث بجلی کی فراہمی درج ذیل فیڈرز سے8اور9جولائی (بروزمنگل،بدھ) کومختلف اوقات میں بند رہے گی۔میپکوترجمان کے مطابق اس بندش سے 8جولائی کو ملتان سرکل کے11KVراواں اورمتی تل فیڈر زسے ساڑھے چھ بجے صبح سے ساڑھے دس بجے صبح تک،8اور9جولائی کو ڈی جی خان سرکل کے11KVوڈور،چک بزدار،لغاری،تالپور،وہواسٹی،وہوا،نور احمد والی،باتھی
نظام آباداورسانگھر فیڈر زسے سات بجے صبح سے بارہ بجے دن تک،9جولائی کو بہاولنگر سرکل کے132KVسٹی فورٹ عباس،فورٹ، قریش،رفیق شہید،کھچی والا،ولہار،رفیق آباد،ٹی ایچ کیو فورٹ عباس،غفور شہید،سٹی کھچی والا،75اڈا،مروٹ1،سٹی مروٹ،منصورہ،چولستان،ضیاء،روہی،سردار،چپو اور میرگڑھ فیڈرز سے نوبجے صبح سے تین بجے دوپہر تک، 11KVکینال 7-R اور فضل شاہ فیڈرز سے چھ بجے صبح سے گیارہ بجے دن تک، 9جولائی کووہاڑی سرکل کے11KVدربار سبحان شاہ،ارشاد احمد خان اورادریس شہیدفیڈر زسے چھ بجے صبح سے گیارہ بجے دن تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔