- Advertisement -
لاڑکانہ ۔24اگست (اے پی پی):پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تحصیل رتو ڈیرو کی یونین کونسل وارث ڈینو میں بروہی کمیونٹی کے گاؤں خیر محمد بروہی کا دورہ کیا۔
اس موقع پر پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور ان کے ہمراہ تھیں۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور نے سیلاب متاثرین کیلئے سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت بننے والے مکمل اور زیر تعمیر گھروں کا دورہ کیا۔انہوں نے گاؤں خیر محمد بروہی کے مختلف گھروں میں جا کر مکینوں سے حال احوال دریافت کیا۔
- Advertisement -
گاؤں خیر محمد بروہی کے مکینوں نے انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گاؤں خیر محمد بروہی کے مکینوں کے مسائل کے حل کے لئے فوری ہدایات جاری کیں۔
- Advertisement -