65 سال سے زیادہ عمرکے تارکین وطن میڈیکل انشورنس کے حقدار ہیں، سعودی ہیلتھ انشورنس کونسل

302

ریاض ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) سعودی ہیلتھ انشورنس کونسل نے کمپنیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ 65 سال سے زیادہ عمر کے تارکین کو میڈیکل انشورنس پیکج جاری کریں۔ المدینہ اخبار کے مطابق کونسل کا کہنا ہے کہ کوئی بھی کمپنی اخراجات میں اضافے کے بہانے معمر تارکین کو میڈیکل انشورنس دینے سے معذرت نہیں کرسکتی۔اگر میڈیکل انشورنس کرانے والا کوئی شخص سروس فراہم کرنے والے دائرے سے باہر علاج کرانے پر مجبور ہو جائے تو اسے بل پیش کر کے 15دن کے اندر اندر رقم حاصل کرنے کا حق ہوگا۔