7 ستمبر 1965 کے دن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جرات، بہادری اور شجاعت کی تاریخ رقم کی۔ وزیراعظم شہباز شریف

112
Prime Minister Shahbaz Sharif
Prime Minister Shahbaz Sharif

اسلام آباد۔7ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاک فضائیہ کی لازوال قربانیوں اور پیشہ ورانہ مہارت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 7 ستمبر 1965 کے دن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جرات، بہادری اور شجاعت کی تاریخ رقم کی ،عددی تعداد میں کم ہونے کے باوجود پاک فضائیہ کے بہادر جوانوں نے اپنی بہادری سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ۔

وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے یوم فضائیہ پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایم ایم عالم نے ایک منٹ کے اندر دشمن کے پانچ طیارے تباہ کر کے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا ،پوری قوم کو پاک فضائیہ پر فخر ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فضائیہ کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں ۔