- Advertisement -
کوئٹہ۔06 اگست(اے پی پی)70 واں یوم آزادی جوش اورجذبے کے ساتھ منایا جائے گا‘آزادی اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے اس کی قدر اورحفاظت ہم سب پر فرض ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لورالائی اعجاز احمد نے ضلع میں جشن آزادی کی تیاریوں کا جائز ہ لینے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں چیئرمین میونسپل کمیٹی نعمت اللہ جلالزئی ، ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر تعلیم عبدالغفار کدیزئی ، ڈپٹی ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر عظمت اللہ ، ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر فیمیل زینت بلوچ ، میڈ یکل سپر نٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال لورالائی ، ایکسن پی ایچ ای لورالائی جہانگیر شاہ اور دیگر ضلعی افسران نے شرکت کی ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=65800
- Advertisement -