صدر مملکت ممنون حسین کا نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب

136
PRESIDENT MAMNOON HUSSAIN ADDRESSING THE 4TH CONVOCATION OF NATIONAL TEXTILE UNIVERSITY AT CONVENTION CENTRE IN ISLAMABAD ON SEPTEMBER 28, 2017.

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ امن و امان اور معیشت کی بہتر صورتحال کی بدولت آج کا پاکستان 2013ءکے پاکستان کے مقابلہ میں بہتر تصویر پیش کررہا ہے، صنعت و تجارت کے شعبہ میں نمایاں ترقی ہوئی ہے ۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ صدر نے کہاکہ ملک کے بیشتر حصوں میں امن وامان کی حالت بہت حد تک تسلی بخش ہے جس کے تنیجہ میں صعنت اور تجارت کے شعبہ میں نمایاں ترقی ہوئی ہے اور عوام کے مسائل نسبتاً کم ہوئے ہیں۔اس صورتحال میں ضروری ہے کہ پوری قوم حکومت اور قومی اداروں کی پشت پر کھڑی ہو جائے تاکہ بد امنی کی تمام وجوہات کا خاتمہ کرکے اس کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جاسکے۔ صدر نے کہاکہ ماضی میں ٹیکسٹائل کی صنعت نامناسب پالیسیوں اور توانائی کی قلت کے باعث مسائل سے دو چار رہی ہے ۔اس کے علاوہ اس کا ایک سبب بدامنی تھا لیکن پاکستانی عوام کے آہنی عزم حکومت اور ریاست کے تمام اداروں کی مشترکہ کاوشوں سے حالات میں تیزی سے بہتری آئی ہے اور آج پاکستان چند برس پہلے کے پاکستان سے ایک بہتر تصویر پیش کررہا ہے۔ صدر ممنون حسین نے کہاکہ یہ امر اطمینان بخش ہے کہ عالمی برادری خاص طور پر وسط ایشیاءاور مشرق بعید کے ممالک ٹیکسٹائل کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ تجارت کے فروغ کے علاوہ مشترکہ منصوبے شروع کرنے کے بھی خواہاں ہیں ، ایسے مواقع سے استفاد ہ کرکے ٹیکسٹائل کی صنعت کو فروغ دیا جاسکتا ہے ۔