اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے منصوبے کی رفتار اور افتتاح کے انتظامات کا جائزہ لیا۔بریفنگ کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سرینا چوک انٹرچینج کو ریکارڈ 72 دن میں مکمل کیا گیا ہے،
سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ تین انڈر پاسز اور رابطہ سڑکوں پرمشتمل ہے، یہ انٹرچینج سرینا ہوٹل، کنونشن سنٹر، شاہراہ دستور اور ڈپلومیٹک انکلیو کے جنکشن پر واقع ہے، سرینا چوک انٹرچینج منصوبے کی تکمیل سے اسلام آباد شہر کا ٹریفک کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگا، سرینا چوک منصوبے کو خوبصورت درختوں، پھولوں اور لینڈ سکیپنگ سے مزین کیا گیا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ چیئرمین سی ڈی اے اور ان کی پوری ٹیم پراجیکٹ کی تکمیل پر مبارکباد کی مستحق ہے۔