وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کی کلرسیداں میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کلر سیداں ۔ 4 جون(اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ وہ امریکا یا کسی اور کے سامنے نہیں پاکستان کے عوام اورپارلیمنٹ کو جوابدہ ہیں ، عوام شناختی کارڈ کی تصدیق میں تعاون کریں، پہلے مرحلے میں اڑھائی کروڑ خاندان کے سربراہان کو تصدیق کےلئے پیغام جائے گاکہ ان کے فیملی ٹری …

مزید خبریں
وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کی کلرسیداں میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو
کلر سیداں ۔ 4 جون(اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ وہ امریکا یا کسی اور کے سامنے نہیں پاکستان کے عوام اورپارلیمنٹ کو جوابدہ ہیں ، عوام شناختی کارڈ کی تصدیق میں تعاون کریں، پہلے مرحلے میں اڑھائی کروڑ خاندان کے سربراہان کو تصدیق کےلئے پیغام جائے گاکہ ان کے فیملی ٹری میں کوئی اور شخص تو شامل نہیں، غیرقانونی شناختی کارڈ جاری کرنے والے نادرا عملہ اور شناختی کارڈ ہولڈرز کو دوماہ کی مہلت دے رہے ہیں، اس سے فائدہ نہ اٹھانے والوں کو سزائیں دیں گے ،پارلیمانی نظام میں وزیراعظم کی جگہ کوئی اور نہیں لے سکتا، بلاول بھٹو سیاسی نا بالغ ہیں، ان کے غیرسنجیدہ بیان پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا ۔








