بھکر۔ 25 اگست (اے پی پی):بین الصوبائی داجل چیک پوسٹ پر سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئ ۔تھانہ چوکی داجل پولیس نے 77 گٹو چھالیا کی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا دوران چیکنگ ایک ٹرک میں سے 77 گٹو چھالیا مالیتی 16 لاکھ روپے بر آمد کیا گیا ۔
ملزم طارق عزیز ولد صدیق الرحمن کو گرفتار کر لیا گاڑی اور چھالیا کو قبضہ پولیس میں لے کر کسٹم حکام کے حوالے کیا گیا ۔ڈی پی او محمد عبداللہ لک کا کہنا تھا کہ بھکر پولیس سمگلرز کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔