چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ کا پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ ، کورس کے شرکاءسے خطاب اسلام آباد ۔ 6 جون(اے پی پی) چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے آج پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ کیا اور 45 ویں پاکستان نیوی اسٹاف کورس کے شرکاءسے خطاب کیا۔ان کی گفتگو کا محور موجودہ جغرافیائی اسٹریٹجک ماحول اور پاک چین اقتصادی راہداری اور گوادر …

چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ کا پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ ، کورس کے شرکاءسے خطاب
اسلام آباد ۔ 6 جون(اے پی پی) چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے آج پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ کیا اور 45 ویں پاکستان نیوی اسٹاف کورس کے شرکاءسے خطاب کیا۔ان کی گفتگو کا محور موجودہ جغرافیائی اسٹریٹجک ماحول اور پاک چین اقتصادی راہداری اور گوادر پورٹ کے تناظر میں بڑھنے والی پاک بحریہ کی ذمہ داریاں تھیں۔نیول چیف نے کہا کہ عالمی ماحول مسلسل تغیر کا شکار ہے جس کے باعث طاقت کے مختلف مراکز ابھر کر سامنے آ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری قومی ترقی اور سیکیورٹی درحقیقت میری ٹائم سیکٹر کی ترقی سے جڑی ہے اور پاکستان کے تحفظ کی ضمانت ایک مضبوط بحریہ سے ہی ممکن ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply