وفاقی وزیر قانون کا پسرور میں لگائے گئے رمضان بازارکا دورہ سبزیوں و پھلوں کے اسٹالوں کا معائنہ ،معیار و قیمتوں کا جائزہ لیا سیالکوٹ۔11 جون(اے پی پی ) وفاقی وزیرقانون زاہد حامد نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں کے انعقاد کا مقصد شہریوں کو ایک ہی چھت تلے معیار ی اشیائے خورد نوش کی رعایتی داموں فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کے روز …

وفاقی وزیر قانون کا پسرور میں لگائے گئے رمضان بازارکا دورہ
سبزیوں و پھلوں کے اسٹالوں کا معائنہ ،معیار و قیمتوں کا جائزہ لیا
سیالکوٹ۔11 جون(اے پی پی ) وفاقی وزیرقانون زاہد حامد نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں کے انعقاد کا مقصد شہریوں کو ایک ہی چھت تلے معیار ی اشیائے خورد نوش کی رعایتی داموں فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کے روز پسرور میں لگائے گئے رمضان بازارکے دورہ کے دوران شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ،اس موقع پر اے سی پسرو ر ظہےر لےاقت اور مسلم لےگ کے دےگر عہدےدار بھی موجود تھے ، وفاقی وزیر قانون نے رمضان بازار میں تعینات عملہ کو ہدایت کی کہ وہ صارفین سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کی شکایات کے ازالہ کے ساتھ ساتھ ناپ تول کو پورا رکھا جائے ، انہوںنے رمضان بازار میں سبزیوں اور پھلوں کے اسٹالوں کا معائنہ کیا اور ان کے معیار و قیمتوں کا جائزہ لیا، وفاقی وزیر نے رمضان بازار میں خریداری کیلئے آئے ہوئے صارفین سے تبادلہ خیال کیا اور ان سے رمضان بازار کی افادیت کے بارے میں دریافت کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply