26.6 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 31, 2025
ہومکھیل کی خبریں86.34 میٹر جیولن تھرو،پاکستان کے ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ...

86.34 میٹر جیولن تھرو،پاکستان کے ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025کے فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا،ہموطن یاسر سلطان بھی کامیاب

- Advertisement -

سیئول۔30مئی (اے پی پی):پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ جیولن تھرو چیمپئن اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ایک بار پھر اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025کے فائنل کے لئے باآسانی کوالیفائی کرلیا،ان کے ساتھ یاسر سلطان نے بھی چیمپئن شپ کےفائنل کےلئے کوالیفائی کیا۔جنوبی کوریا میں ایشین ایتھلیٹکس کےجیولن تھرو کوالیفائنگ راؤنڈ کے گروپ اے میں ارشد ندیم نے پہلی کوشش میں 86.34 میٹر کی تھرو کی جو اس مرحلے کی سب سے لمبی تھرثابت ہوئی۔

ارشد ندیم کی یہ شاندار کارکردگی انہیں نہ صرف فائنل تک لے گئی بلکہ ایونٹ کے لیے ایک فیورٹ امیدوار بھی بنا دیاہے۔دوسری جانب کوالیفائنگ مقابلے میں شریک بھارتی ایتھلیٹ یشویر سنگھ نے پہلی باری میں 76.67 میٹر کی تھرو کی۔کوالیفائنگ راؤ نڈ کی پہلی باری میں ارشد ندیم نے 86.34 کی سب سے لمبی تھر وکی جس کے ساتھ انہوں نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔ارشد ندیم کے بعد پاکستان کے یاسر سلطان نے بھی فائنل میں جگہ بنالی،انہوں نے پہلی ہی باری میں 76.07 میٹر کی تھرو کر کے چیمپئن شپ کے فائنل کےلئے کوالیفائی کیا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس 2024 میں جیولن تھرو مقابلے میں 92.97 میٹر کی تاریخی تھرو کے ساتھ نہ صرف گولڈ میڈل جیتا بلکہ نیا اولمپک ریکارڈ بھی قائم کیا تھا۔یہ فاصلہ ان کے کیریئر کی بہترین کارکردگی تھا جس نے انہیں عالمی سطح پر نئی پہچان دی۔ارشد ندیم کی ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شاندار واپسی پاکستان کے لیے نہایت خوش آئند ہے۔ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025میں جیولن تھرو کا فائنل کل کھیلا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603114

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں