پاکستان کی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں شمولیت کو تاریخی اور سنہری موقع ہے، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار پاکستان کی خود مختاری، خوشحالی اور ترقی کی راہ متعین ہو چکی، معاشی استحکام کے حصول کے بعد آئندہ دو سالوں میں معاشی نمو کے لئے کام کریں گے،آئی ایم ایف کے ساتھ بہت اچھی پارٹنر شپ رہی، رواں ماہ آخری جائزہ مشن ہو گا، اس کے بعد آئی ایم ایف پروگرام …

پاکستان کی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں شمولیت کو تاریخی اور سنہری موقع ہے، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار
پاکستان کی خود مختاری، خوشحالی اور ترقی کی راہ متعین ہو چکی، معاشی استحکام کے حصول کے بعد آئندہ دو سالوں میں معاشی نمو کے لئے کام کریں گے،آئی ایم ایف کے ساتھ بہت اچھی پارٹنر شپ رہی، رواں ماہ آخری جائزہ مشن ہو گا، اس کے بعد آئی ایم ایف پروگرام کی مزید ضرورت نہیں ہو گی، تمام سیاسی جماعتیں میثاق معیشت پر متحد ہو جائیں تو اقتصادی ترقی کے اہداف کاحصول مشکل نہیں
اسحاق ڈار کا عالمی ادارے مورگن اسٹینلے کیپیٹل انٹرنیشنل کی جانب سے پاکستان کو ابھرتی معیشت قرار دینے کی تقریب سے خطاب
اسلام آباد ۔ 15 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پاکستان کی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں شمولیت کو تاریخی اور سنہری موقع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی خود مختاری، خوشحالی اور ترقی کی راہ متعین ہو چکی ہے۔معاشی استحکام کے حصول کے بعد آئندہ دو سالوں میں معاشی نمو کے لئے کام کریں گے ۔آئی ایم ایف کے ساتھ بہت اچھی پارٹنر شپ رہی، رواں ماہ آخری جائزہ مشن ہو گا، اس کے بعد آئی ایم ایف پروگرام کی مزید ضرورت نہیں ہو گی۔ تمام سیاسی جماعتیں میثاق معیشت پر متحد ہو جائیں تو اقتصادی ترقی کے اہداف کاحصول مشکل نہیں۔ وہ مالیاتی خدمات فراہم کرنے والے عالمی ادارے مورگن اسٹینلے کیپیٹل انٹرنیشنل کی جانب سے پاکستان کو ابھرتی معیشت قرار دینے کی مناسبت سے بدھ کو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر، چیئرمین ایس ای سی پی ظفر الحق حجازی، چیئرمین پاکستان سٹاک ایکسچینج منیرکمال اور چیئرمین ایف بی آر نثار محمد خان بھی تقریب میں موجود تھے۔ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کو مورگن سٹینلے کیپیٹل انٹرنیشنل (ایم ایس سی آئی) کی ابھرتی منڈیوں کی فہرست میں دوبارہ شامل کرلیا گیا ہے، 2008ءمیں پاکستان کو مورگن سٹینلے کیپیٹل انٹرنیشنل کی فہرست سے خارج کردیا گیا تھا۔ ہم نے تین سال تک محنت کی‘ گزشتہ سال تمام سٹاک ایکسچینجز کا ادغام مکمل کیا اور رولز بنائے گئے۔ پاکستان کو کل رات دو بجے امریکی ٹائم کے مطابق شام پانچ بجے مورگن سٹینلے کیپیٹل انٹرنیشنل کی ابھرتی مارکیٹوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے، تین سال کی محنت سے اللہ کے فضل و کرم سے ہمیں کھویا ہوا مقام واپس عطا ہوا ہے۔

Leave a Reply