97 اضلاع میں جاری پولیو مہم میں ایک لاکھ 40 ہزار پولیو ورکرز خدمات انجام دے رہے ہیں، فوکل پرسن انسداد پولیو پروگرام

65
polio campaign
polio campaign

اسلام آباد ۔ 26 مارچ (اے پی پی) انسداد پولیو پروگرام کے فوکل پرسن بابر بن عطا نے کہا ہے کہ ملک بھر کے97 اضلاع میں پولیو مہم دوسر ے روز بھی جاری رہی، اس مہم میں ایک لاکھ 40 ہزار سے زیادہ پولیو ورکرز خدمات انجام دے رہے ہیں۔ منگل کو جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے97 اضلاع میں جاری انسداد پولیو مہم کے دوران ایک لاکھ 40 ہزار سے زیادہ پولیو ورکرز خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہ کہ 2کروڑ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے25 اضلاع بشمول7قبائلی اضلاع میں55 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے20اضلاع میں60لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔ بابر عطا نے کہا کہ پنجاب کے12اضلاع میں65 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔ بلوچستان میں 11 لاکھ سے زیادہ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جانے کا ہدف ہے۔ اسلام آباد میں اڑھائی لاکھ سے زیادہ بچوں کو انسداد پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علما پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ پولیو کے2 قطرے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ موسم پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے انتہائی موزوں ہے۔ والدین کے تعاون سے ہمیشہ کیلئے پولیو کا خاتمہ ممکن بنایا جاسکتا ہے۔