اسلام آباد ۔17مئی (اے پی پی)دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ امریکی سفارتکاروں کو سابق حکومتوں کی جانب سے گئی رعائتیں موجودہ حکومت نے واپس لی ہیں، امریکی سفارتکار کرنل جوزف سفارتی استثنیٰ کے تحت واپس چلے گئے، دیت دینے کا کوئی علم نہیں، نہتے فلسطینیوں کے قتل عام اور ان پر تشدد کی پر زور مذمت اور اس معاملے پر او آئی سی کا …
دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کی ہفتہ وار پریس بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔17مئی (اے پی پی)دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ امریکی سفارتکاروں کو سابق حکومتوں کی جانب سے گئی رعائتیں موجودہ حکومت نے واپس لی ہیں، امریکی سفارتکار کرنل جوزف سفارتی استثنیٰ کے تحت واپس چلے گئے، دیت دینے کا کوئی علم نہیں، نہتے فلسطینیوں کے قتل عام اور ان پر تشدد کی پر زور مذمت اور اس معاملے پر او آئی سی کا غیر معمولی اجلاس طلب کرنے کی حمایت کرتے ہیں، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی(کل)جمعہ کو او آئی سی سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے روانہ ہونگے، پاکستان ہمسایہ ملک کی حیثیت سے ایران کے ساتھ رابطے جاری رکھے گا اور تہران کیخلاف یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کریگا، بھارتی میڈیا پاکستان کے حوالے سے معاملات کو بڑھاچڑھا کر پیش کرنے کے بجائے اپنے اندرونی معاملات پر توجہ دے، نئی دہلی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے متعلق تحقیقات کیلئے او آئی سی فیکٹ فائنڈنگ مشن کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دے، بھارت کا بین الابراعظمی بیلسٹک میزائل پروگرام یورپ، چین سمیت عالمی برادری کیلئے باعث تشویش اوربھارتی پالیسیاں خطے کے امن و استحکام کو خطرہ ہیں۔ جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران امریکی سفارتکار سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ امریکی سفارتکار کرنل جوزف کو سفارتی استثنیٰ حاصل تھا اور وہ واپس چلے گئے ہیں، دیت دینے کے معاملے کا کوئی علم نہیں۔








