اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف حتمی جنگ جیتنا باقی ہے جس کیلئے مکمل اتحاد و یکجہتی اور بہادری سے ہمیں مل کر قدم آگے بڑھانے ہیں اور دہشت گردوں اور انتہاءپسندوں سے قائد کے پاکستان کو سو فیصد واپس حاصل کرنا ہے، دشمن ہمیں اندر سے کمزور کرنے کے درپے ہے، ہم سب کا …
وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کا 31ویں ریکروٹس کورس اور کاﺅنٹر ٹیررازم فورس کے دوسرے مرحلہ میں تربیت مکمل کرنے والے جوانوں کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف حتمی جنگ جیتنا باقی ہے جس کیلئے مکمل اتحاد و یکجہتی اور بہادری سے ہمیں مل کر قدم آگے بڑھانے ہیں اور دہشت گردوں اور انتہاءپسندوں سے قائد کے پاکستان کو سو فیصد واپس حاصل کرنا ہے، دشمن ہمیں اندر سے کمزور کرنے کے درپے ہے، ہم سب کا فرض ہے کہ عوام کو جوڑنے کیلئے کام کریں، نفرتیں پھیلانے والا پاکستان کا دشمن ہے، پاکستان بلاتفریق رنگ و نسل اور زبان و مذہب ہر شہری کا ملک ہے، اسلام آباد پولیس کیلئے ترقیاتی بجٹ میں ریکارڈ فنڈز مختص کئے، وفاقی دارالحکومت میں 2 ارب روپے کی مالیت سے پولیس کا اپنا ہسپتال بنایا جائے گا۔ جمعرات کو پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں 31ویں ریکروٹس کورس اور کاﺅنٹر ٹیررازم فورس کے دوسرے مرحلہ میں تربیت مکمل کرنے والے جوانوں کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے سب سے پہلے میں تربیت مکمل کرنے والے جوانوں اور قوم کو ماہ رمضان کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یکم رمضان کو تربیت مکمل کرنے والے جوانوں کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ ان کیلئے اور بھی زیادہ مبارک ہے۔








